بارسلونا: بارسلونا کو کلب کی جانب سے سپین کی ریفریز کمیٹی کے سابق نائب صدر جوز ماریا اینریکیز نیگریرا کو کی گئی ادائیگیوں پر بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے، گزشتہ ماہ یہ بات سامنے آئی کہ بارکا نے جوز ماریا اینریکیز نیگریرا اور ایک کمپنی کو مجموعی طور پر 7.4 ملین یورو 2001 اور 2018 کے درمیان ادا کئے، جمعہ کے روز بارسلونا کی عدالت کو بتایا گیا کہ کلب کے سابق عہدیداروں اور نیگریرا پر بدعنوانی، اعتماد کی خلاف ورزی اور جھوٹے کاروباری ریکارڈ کا فرد جرم عائد کیا گیا ہے، بارسلونا کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے لائے جانے والے اس مقدمے میں کلب کے ساتھ ساتھ سابق صدور جوزپ ماریا بارٹومیو اور سینڈرو روزل کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
بارسلونا کو ریفری کے سابق اہلکار کو ادائیگیوں پر بدعنوانی کے الزامات کا سامنا
