ایک وقت مجھ پر ایسا بھی آیا کہ ہر وقت خود کشی کے خیالات آتے رہتے تھے ، کپل شر ما

kapil-sharma 60

ممبئی :بالی ووڈ اداکار کپل شرما نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت مجھ پر ایسا آیا کہ مجھے لگتا کہ اس دنیا میں کوئی بھی حقیقت میں میرا نہیں ہے اور مجھے خود کشی کر لینی چاہیے ۔ اپنے مزاح سے کروڑوں چہروں پر ہنسی مسکراہٹ بکھیرنے والے شرما نے ایک انٹرویو میں بتایا ان پر زندگی میں ایک فیز بہت ہی برا بھی آچکا ہے ۔ جب مجھے ہر وقت خود کشی کے خیالات آتے رہتے تھے ۔ انہوں نے کہا مجھے ایسا لگتا تھا نہ تو کوئی مجھے سمجھتا ہے اور نہ ہی کسی کو میری پرواہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہر کوئی بس اپنے مفادات کا ہے ۔ خاص کر ہم اداکاروں کے ساتھ کوئی بھی مخلص نہیں ہوتا ۔ کپل کی آنیوالی فلم ذویگاٹو ہے جس میں وہ ایک فیکٹری منیجر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں