راولپنڈی: چھٹےبین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کا اختتام ہو گیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نیشنل کاؤنٹرٹیررزم سینٹرپبی میں منعقدہ مقابلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے مقابلے میں پاک فوج کی7ٹیمیں شریک ہوئیں،آئی ایس پی آرمقابلے میں امریکا،سعودیہ عرب،بحرین،تھائی لینڈسمیت10بین الاقوامی ٹیموں کی شرکتآذربائیجان،میانماراورنائجیریا مبصرکےطورپرشریک ہوئے۔مقابلےمیں جسمانی برداشت،ذہنی قابلیت اورٹیموں کی حکمت عملی ومہارت کا مظاہرہ پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ تربیتی مشق کےطورپریہ مقابلےجوانوں کی صلاحیتوں کومزیدنکھارتے ہیں، جوانوں کی جسمانی اورجنگی مہارتوں سمیت بدلتےحربی کردارٹیم ورک کواجاگرکرتےہیں،پاک فوج بہادری،باہمی تعاون اورقابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے ،پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کےدوران اوصاف برقراررکھے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مقابلے کے شرکا کو ایوارڈز اوراعزازات سے نوازا
پاک فوج بہادری،باہمی تعاون اورقابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے ،آرمی چیف
