اسلام آباد :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شعیب شیخ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے تحریری فیصلے میں کہا کہ یہ کوئی رشوت کی لین دین کا عام مقدمہ نہیں ہے، اس کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ کی شکایت پر شروع ہوئی، الزامات کو بغیر تحقیقات کے خارج نہیں کیا جاسکتا، تحقیقات کیلئے تفتیشی افسر کو مناسب وقت فراہم کرنا ضروری ہے، ملزم شعیب شیخ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ ملزم شعیب شیخ کو 3 روز کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جاتا ہے، تفتیشی افسر شعیب شیخ کا میڈیکل کروائیں اورشعیب شیخ کو 13 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ، شعیب شیخ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
