بلوچستان ہائیکورٹ ، عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا ،وارنٹ معطل

balochistan-high-court 63

کوئٹہ :بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دوہفتوں کیلئے معطل کردیئے ۔بلوچستان ہائیکورٹ میں انصاف لائرز فورم کے رہنما اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا کیونکہ جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانیکی حدود ہی نہیں۔درخواست گزار نے عمران خان کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی ۔ دائر درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیر الدین نے درخواست پر مختصر سماعت کی اور عمران خان کیخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتوں کے لیے معطل کردیے۔ عدالت نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل، ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر دئیے جبکہ عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے خلیل کاکڑ کو بھی نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ وارنٹ معطلی سے قبل کوئٹہ پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچی تھی لیکن جونہی بلوچستان ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری معطل کیئے کوئٹہ پولیس عمران خان کو گرفتار کیئے بغیر خالی ہاتھ لوٹ آئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں