بجلی خریدنے کیلئے پاکستانی وفد تین روزہ دورے پر ایران روانہ

electricity-purchase-iran 55

تہران: ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی خریدنے کے لیے پاکستانی وفد 3 روز ہ دورے پر تہران روانہ ہو گیا۔پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایران جانے والے وفد میں پاور ڈویڑن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر کا بھی اس ضمن میں جلد ایران روانہ ہونے کا امکان ہے۔ دورے کے موقع پر ایران کے ساتھ بجلی کی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران سے مکران ڈویژن کے لیے اضافی 100 میگا واٹ بجلی لینے کے لیے ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو چکی ہے۔ ایران سے اس اضافی 100 میگا واٹ بجلی کے حصول کا مقصد گوادر کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں