برلن : جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے چرچ میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کہ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ،بعدازاں عمارت کے اوپری حصے سے ایک اور نعش برآمد ہوئی جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ 8 افرادزخمی ہیں۔پولیس نے کہا کہ فرار ہونے والے مجرم کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ہیمبرگ کے میئر پیٹر شینٹچر نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس مجرمان کا تعاقب کرنے اورواقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
جرمنی ،چرچ میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ، 8زخمی
