صرف پاکستانی جمہوریت اور آئینی نظام کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

Nid-Price-America 55

واشنگٹن :امریکہ نے کہا ہے کہاامریکا صرف پاکستانی جمہوریت اور آئینی نظام کی حمایت کرتا ہے لیکن پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی فیصلے خود کرنا ہو ں گے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا پاکستان کو پْرامن، مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے،پاکستان کو معاشی مسائل اور پاکستانی عوام کو ریکارڈ مہنگائی کا سامنا ہے، امریکا چاہتا ہے پاکستان کو مستحکم اور دیرپا معاشی راستے پر گامزن کیا جائے۔آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا حکومت پاکستان کی ان اصلاحات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جن سے پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہوگا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی سے متعلق سوال پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل میں امریکا کے کردار سے متعلق فیصلہ دونوں ملکوں نے ہی کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں