بول کے کو چیئرمین شعیب شیخ تمام الزامات میں بری

shoaib-sheikh-bari 269

اسلام آباد: حکومتی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا تاہم عدلیہ انصاف کا بول بالا کر رہی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اوردیگر کی بریت سے متعلق عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے شعیب شیخ سمیت دیگر کو بری کردیا۔سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے میں ٹرائل کورٹ کے آرڈرکے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔جسٹس عمرسیال نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسرسے استفسارکیا کہ آپ نے ایک حلف نامہ عائشہ شیخ کے کیس میں جمع کرایا جس میں کہا کہ ایگزیکٹ کا کاروبار قانونی تھا، کیا یہ حلف نامہ صرف عائشہ شیخ کے لیے ہے یا یہ تمام ملزمان کے لیے ہے؟تفتیشی افسر سعید احمد نے جواب دیا کہ میرا وہ حلف نامہ تمام ملزمان کے لیے ہے، جس پر عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسرسے استفسارکیا کہ آپ جو باتیں اب کررہے ہیں وہ پہلے کیوں نہیں کی ہیں؟ ان لوگوں نے آٹھ سال رگڑا کھایا ہے۔تفتیشی افسر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ مجھے پہلے آن لائن ایجوکیشن کا نہیں پتا تھا جس پرجسٹس عمرسیال نے کہا کہ اس سے تو ملک کی بدنامی ہوئی ہوگی۔بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ کو گزشتہ رات ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا، 7سال پرانی انکوائری میں اچانک مقدمہ درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں