پی ٹی آئی کارکن کا پوسٹمارٹم، موت کی وجہ سامنے آگئی، انکشافات

PTI-worker-death 103

لاہور: لاہور میں گزشتہ روز انتقال کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کارکن علی بلال کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آ گئی۔پی ٹی آئی کارکن علی بلال کا پوسٹ مارٹم کل رات کنگ ایڈورڈز میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا جس کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق علی بلال کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی، اس کے جسم پر تشدد کے نشان تھے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، علی بلال کی نماز جنازہ بابا گرانڈ اسلام پورہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک کے مرکزی رہنماں اور کارکنوں نے شرکت کی۔یاد رہے کہ علی بلال کو گزشتہ روز پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے علی بلال کی پرتشدد موت پر نگران پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن کو کل 4بجکر 20منٹ پر پولیس وین میں آخر ی بار دیکھا گیا تاہم شام کو اسکی لاش ہسپتال سے ملی، تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے کارکن کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں