اسلام آباد :وفاقی سیکرٹری خزانہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے فنڈز پر نظرثانی کی درخواست کر دی، تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت پنجاب اور کے پی انتخابات پر اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن ارکان اور وفاقی سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر شریک ہوئے،الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کر دی، وزارت خزانہ نے فنڈز سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی،وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب نے کہا کہ ہم نے فنڈز دینے سے کبھی انکار نہیں کیا، الیکشن کمیشن کو ڈیمانڈز پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرینگے، الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نظرثانی شدہ ڈیمانڈ بھجوائے، حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
پنجاب کے پی الیکشن معاملہ، وفاقی سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن سے کیا کہا؟
