عمران خان کی صحافیوں سے ملاقات، سنگین خدشات کا اظہار

Imarn--khan-meeting-with-journalist 192

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار یا نااہل کرنے کے بعد الیکشن کروانا چاہتی ہے،8مارچ کے واقعات 25مئی کا پارٹ ٹو تھا، وہی افسر کل کے واقع میں ملوث ہیں جو 25مئی کو تھے، ان کا پلان یہ ہے عمران خان گرفتار ہو یا نااہل پھر ہی انتخاب کروائیں گے، مجھے نااہل یا گرفتار کریں میچ ہم جیت چکے ہیں، یہ زبردستی گراونڈ میں کھیل رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، سینئر صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھ پر حملے کی کوشش کر رہے ہیں، دفعہ 144ختم ہوگئی ہے ہم دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، ہم جلد انتخابی جلسے شروع کرنے جا رہے ہیں، ان کا پلان ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کر کے چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائیں، یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے،انہوں نے کہا 90روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین اور قانون نہیں رہے گا، کبھی آرمی چیف سے ملاقات کا نہیں کہا، چوروں سے کوئی بات نہیں ہوگی لیکن الیکشن کے انعقاد کیلئے بات کرنے کو تیار ہوں، جس انداز سے پرچے درج ہو رہے ہیں لگتا ہے میرے خلاف مقدمات کی سنچری جلد مکمل کرنے والے ہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو کی پروش کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں