صنم جنگ شاہد آفریدی کی مداح نکلیں

sanam-jang 34

کراچی :معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی مداح نکلیں۔ ایک انٹرویو میں صنم جنگ نے شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب میری ان سے ملاقات ہوئی تو میں والِٹ پاس نہ ہونے پر تھوڑی پریشان تھی تو انہوں نے باقاعدہ اپنی جیب کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو پیسوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی کی یہ بات سن کر میں نے انہیں کہا کہ میری امی میرے ساتھ ہیں تو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں تھی لیکن شاہد آفریدی اتنے بڑے اسٹار ہیں ان کا یوں پہلی ملاقات میں مجھے صرف اتنا کہنا بھی بہت بڑی بات ہے۔ صنم جنگ نے کہا کہ میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں اور جو ان کی اپنی بیٹیوں سے محبت ہے وہ انہیں مزید قابلِ احترام شخص بناتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں