بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ اغوا

Shoaib-sheikh-agwa 229

اسلام آباد: حکومت کی بول ٹی وی کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، بول ٹی وی کو عدلیہ کا ساتھ دینے پر نشانہ بنایا جارہا ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ سے بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ کو اغوا کیا گیا، شعیب شیخ اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے کے لئے پاکستان آئے تھے ، بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ کو اغوا کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا،شعیب شیخ کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، سینئر اینکرپرسن سمیع ابراہیم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے، بول کو ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا شعیب شیخ کو دی جارہی ہے، وہ ہائیکورٹ میں پیش ہونے کےلئے اسلام آباد پہنچے تاہم نامعلوم افراد نے ائیرپورٹ سے انہیں اغوا کر لیا، کیا اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں