انتخابات، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ حکام کوطلب کرلیا

by-election-2022 58

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے وزارت داخلہ اور خزانہ کو(آج) جمعرات دوپہر ساڑھے بارہ بجے بریفنگ کے لیے طلب کر لیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں وزارتوں کے سیکریٹری کل الیکشن کمیشن کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی، وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ کو الیکشن کی سیکورٹی کے لیے آرمی ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سے یہ بھی کہا جائے گا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں