خواتین اور بزرگوں پر تشدد امپورٹڈ حکومت کا بزدلانہ فعل ہے: علی زیدی

Ali-Zaidi-PTI-news 27

کراچی:پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس گردی قابل مذمت ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا آمرانہ رویہ ملک میں افراتفری کا باعث بنے گا، پرامن احتجاج میں پولیس گردی انتہائی قابل مذمت ہے، خواتین اور بزرگوں پر تشدد امپورٹڈ حکومت کا بزدلانہ فعل ہے، یہ انتخابی مہم کے آغاز سے قبل ہی بوکھلا گئے ہیں، جس ملک میں منشیات فروش وزیر داخلہ ہو وہاں خیر کی امید نہیں لگائی جا سکتی۔سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ اور محسن نقوی اتنا ظلم کریں جتنا بعد میں حساب دے سکیں، سب کو نظر آ رہا ہے پنجاب کا نگران وزیر اعلی کتنا نیوٹرل ہے، یہ کیسے انتخابات ہیں مہم چلانے پر واٹر کینن استعمال ہو، لاٹھیاں برسائی جائیں، عدلیہ سے درخواست ہے لاہور میں ہونے والی پولیس گردی کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں