شہباز اور ڈار کی کوئی حیثیت نہیں، اصل حکومت کس کی، فواد چوہدری نے بتا دیا

Fawad-Chaudhary-and-ijaz-ch 75

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملنے والی بزنس کمیونٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی تاجر برادری پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں شامل تھی، یہ لوگ صرف اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ جنرل باجوہ کوبھی کہتے تھے کہ لٹ گئے، مرگئے، برباد ہو گئے، یہ کر دیں وہ کر دیں، ان کاروباری افراد کے بیک گراؤنڈ چیک ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی کوئی حیثیت نہیں، یہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں