ڈرون حملوں کی مخالفت عمران حکومت کے خاتمے کی وجہ بنی‘سابق برطانوی سفیر کا انکشاف

ex-British-Ambassador-crag-mary 56

اسلام آباد :سابق برطانوی سفیر کریگ مرے نے دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹوایا کیونکہ عمران خان امریکی ڈرون حملوں کیخلاف تھے،نجی ٹی وی کے مطابق سابق برطانوی سفیر کریگ مرے نے عمران خان کی حکومت گرانے کا ذمے دار مبینہ طور پر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو قرار دیا،کریگ مرے نے اپنے اٹویٹ میں لکھا سی آئی اے نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹوایا کیونکہ عمران خان پاکستان پر اور پاکستان سے ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کیخلاف تھے،کریگ نے کہا کہ اتنی بڑی خبرہونے کے باوجود اس کو زیادہ نمایاں کوریج نہیں ملی، یہ گزشتہ چند سال کی کم زیربحث رہنے والی بڑی خبروں میں سے ایک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں