اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ بہت خاندانی ہیں ، عزت کرتے ہیں، جتنی عزت عمران خان نے دی شاید ہی کبھی کسی لیڈر نے کی ہو ، نواز شریف کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کے شکر گزار ہیں، جو گیپ تھا وہ فل ہوگیا ، آج بسم اللہ ہوئی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، پی ٹی آئی کی جماعت میں بہت جنون ہے ، جیسے قائد اعظم کی جماعت میں روح تھی ویسے ہی ان کی تھی ، ن لیگ انتخابات کے نتائج سے ڈر اور مرے جارہے ہیں ، عمران خان نے ایسے ہی مذکرات کی دعوت نہیں دی ۔منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بہت خاندانی ہیں ، عزت کرتے ہیں، جتنی عزت عمران خان نے دی شاید ہی کبھی کسی لیڈر نے کی ہو ، نواز شریف کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کے شکر گزار ہیں، جو گیپ تھا وہ فل ہوگیا ، آج بسم اللہ ہوئی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے انتخابات میں تاخیر کی تو ان کو خود انتخابات لڑنا مشکل ہوجائے گا ، ن لیگ سوچ رہی ہے کہ عام انتخابات کا اعلان کردیا جائے گا ، ن لیگ سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی والے سارے آگئے جیسے ڈانٹونک والے بندر کو بٹھاتے ہیں ، ویسے ان کا حشر ہوگا ، میرے خیال میں مریم نواز اپنے عمل سے ناکام ہوئی ہے ، پہلے دن خان صاحب نے صحیح کہا کہ مریم نواز جب عمران خان کے خلاف بات کرتی ہے تو ان کا گراف اوپر چلا جاتا ہے ، پی ٹی آئی کی جماعت میں بہت جنون ہے ، جیسے قائد اعظم کی جماعت میں روح تھی ویسے ہی ان کی تھی ، ن لیگ انتخابات کے نتائج سے ڈر اور مرے جارہے ہیں ، گزشتہ روز چار بندے نوٹس لے کر آئے ، سارا دن ان کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھائی رہی ، ان کے ہوتے ہوئے اللہ کے فضل سے کوئی نقصان نہیں ہوسکتا ، صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نے ایسے ہی مذکرات کی دعوت نہیں دی ، آخر انتی دیر لگی ہے چار سال سے مذاکرات کہتے رہے ، اگر خود ہی سامنے آجائیں تو زیادہ اچھا ہوگا ، آصف زرداری میرے خلاف تھوڑے بیان دیتے ہیں کیا؟ عمران خان پر 70سے زائد کیسز ہیں ،سارا پاکستان ان کی عقل پر ہنسے گا ، جتنی عزت عمران خان نے دی تو میں نے نوٹیفکیشن کے کاغذ کا کیا کرنا ہے ۔
پی ٹی آئی کے لوگ بہت خاندانی ہیں ، عزت کرتے ہیں، چوہدری پرویز الہیٰ
