طبی تاریخ کا انوکھا واقعہ، مسجد نبوی ؐ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کتنی دیر بعد زندہ ہو گیا؟

Masjid-e-nabvi-pakistani 72

مدینہ منورہ :مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی،حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ؐ میں موجود تھے، اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی،مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار اطلاع ملنے پر فوری طور پرمسجد نبوی ؐ اور پاکستانی عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کی ، طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی عازم عمرہ کی سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں