رمضان المبارک ، دنیا بھر میں قرآن پاک کی 10لاکھ کاپیاں تقسیم کی جائیں گی

saudi-arabia-distribute-quran-pak 60

ریاض(مزمل حسین)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے دوران بیرون ممالک میں قرآن پاک کی 10لاکھ کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے مختلف سائز اور دنیا کی 76سے زائد زبانوں میں ترجموں پر مشتمل قرآن پاک کی کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے،کنگ فہد گلوریئس قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں شائع کردہ کاپیاں دنیا کے 22ممالک میں موجود اسلامی مراکز کو مہیا کی جائیں گی،عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ کے وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قرآن پاک کی کاپیوں کو مختلف ممالک میں رمضان المبارک تک پہنچانے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے شپنگ کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں