سعودی عرب ترکیہ کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے متحرک

Saudi-arabia-and-turkey1 73

ریاض:سعودی عرب نے ترکیہ کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں ،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایک معاہدے کے تحت سعودی فنڈ ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی)کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرائے،یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی(ایس ایف ڈی)کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں منتقل کی جارہی ہے،سعودی وزیر خزانہ محمد بن الجادان نے دسمبر 2022میں ارادہ ظاہر کیا تھا کہ ان کا ملک ترکیہ کے بینک میں یہ رقم جمع کروانا چاہتا ہے،واضح رہے کہ ترکیہ کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر گز شتہ موسم گرما میں صرف 6ارب ڈالر سے زائد تھے اور یہ کم سے کم 20سال میں اپنی کم ترین سطح پر تھے،فروری کے اوائل میں ترکیہ کی معیشت کوجنوبی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے قریبا 8.5ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، زلزلے کے نتیجے میں45ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے،ترکیہ کے مرکزی بینک میں زر مبادلہ کے ذخائر 24فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران میں 1.4ارب ڈالر کم ہوکر 20.2ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں