محمد حفیظ کے گھر چوری، چور لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی لے اڑے

Muhammad-Hafeez-PSL 65

لاہور : قومی کرکٹر محمد حفیظ کے لاہور میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں چور لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر لے گئے۔پولیس کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی شب واردات ہوئی ہے، محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سلسلے میں مصروف ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق محمد حفیظ کی اہلیہ بھی کسی کام کے لیے اسلام آباد گئی ہوئی تھیں۔مقدمہ محمد حفیظ کی بیوی کے چچا کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق چور 20 ہزار امریکی ڈالر،4 ہزار برطانوی پاؤنڈ، 3 ہزار یورو اور 5 ہزار اماراتی درہم لے اڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں