رجیم چینج کی پلاننگ میں پیپلز پارٹی سہولت کار تھی، علی زیدی

Ali-Zaidi-PTI-Talk 57

کراچی:تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم سندھ قابض ڈاکو سے واپس لیکر رہیں گے، زندگی کا ایک ہی مشن زرداری مافیا کو الیکشن میں شکست دینی ہے، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، کل سندھ کے نامور ڈاکو آصف زرداری نے گفتگو فرمائی تھی کہ ہم حکومت کا حصہ لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، بلاول زرداری کہہ چکے ہیں ساری رجیم چینج کی پلاننگ انہوں نے کی تھی، پیپلز پارٹی سہولت کار تھی اور آپ نے لوگوں کو پیسے دیئے، زرداری نے یہ بھی کہا عمران سے بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں،منگل کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہم کسی ڈاکو سے بات نہیں کرنے لگے، ڈاکو کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، بینڈیٹ کوئین اعلی عدلیہ، اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال کر رہی ہیں، سکھر میں ہمارے رہنما کو ڈرایا جا رہا ہے، لاڑکانہ میں ایڈز پھیل رہی ہے، سندھ واحد صوبہ جہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، سندھ میں تباہی کا ذمہ دار آصف زرداری ہے،انہوں نے کہا کہ 17سے لیکر 22مارچ تک سندھ بچائوتحریک شروع ہو گی، سندھ سب سے پیچھے رہ گیا ہے، زرداری 16سال سے خون چوس رہا ہے، سندھ کے ہر شہری کو مل کر زرداری مافیا کا مقابلہ کرنا ہوگا، گیلپ سروے کے مطابق سندھ میں بھی مقبول لیڈرعمران خان ہیں، زرداری گینگ وار میں بھی ملوث تھا، اس نے بلاول ہاس کے آس پاس کے سارے بنگلے خریدے،علی زیدی نے کہا کہ اندرون سندھ لوگوں کی زمینیوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں، اگر ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نہ ہوئے تو زرداری سب کچھ کھا جائے گا، غریب لوگوں کی ان کو کوئی فکر نہیں ہے، مظلوم سندھی تڑپ رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں