اسلام آباد: عام انتخابات کی تیاریوں بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منگل طلب کرلیاگیا،اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت آج بارہ بجے ہوگا ۔اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق ابتک ہونے والی تیاریوں کا جائزہ بھی لیاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس آج بارہ بجے طلب کرلیاگیا اجلاس میں سیکرٹری ، صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر حکام بریفنگ دیں گے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام متعلقہ ونگز عام انتخابات کی تیاریوں ، بیلٹ پیپرز ، انتخابی سامان ، سیکورٹی اور ٹریننگ سمیت تمام امور پر بریفنگ دی جائے گی ۔
عام انتخابات کی تیاریوں بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب
