نواز شریف اور مولانا کے درمیان رابطہ،عمران خان کیسز سے متعلق کیا باتیں ہوئیں؟

Nawaz-sharif-and-fazal-ul-rehman 55

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کردیا اور بدلتی سیاسی صورتحال میں مشترکہ فیصلوں کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے ،دونوں رہنمائوں نے عمران خان کے خلاف کیسز کا جلد فیصلہ نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے،مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا اورمشترکہ حکمت عملی کے تحت فیصلے لینے پر زور دیا ،مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات مشکوک اور متنازعہ ہونگے ، مولانا نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بطور فریق رجوع کرے۔نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات سنے اور ان کے مطالبات سے اتفاق کیا ہے ،نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر شہباز شریف اور آصف زرداری سے بات کریں گے ،دونوں رہنمائوں نے عمران خان کے خلاف کیسز کا فیصلہ جلد کرنے کامطالبہ کیا ،دونوں رہنمائوں نے عمران خان کو ملنے والے عدالتی ریلیف پر دونوں کا تشویش کا اظہارکیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں