پی ڈی ایم جماعتیں عمران خان کی گرد کے بھی قریب نہیں ، فوادچوہدری

Fawad-Chaudhary-PTI8 36

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کی جماعتیں عمران خان کی گرد کے قریب بھی نہیں ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج انتخابات تو ہونے دیں، تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہو گا، ان امیدواروں سے جن کو تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں ملا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں تو عمران خان کی گرد کے قریب بھی نہیں ہیں۔فواد چودھری نے ٹویٹ میں علامہ اقبال کا شعر ” سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ، جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹادو” بھی تحریر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں