وزیراعظم آفس کی اہم شخصیت کا حکم، سی ڈی اے کا پسندیدہ الاٹیوں کو نوازنے کا فیصلہ

CDA-news 47

اسلام آباد :وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے سیکٹر آئی پندرہ میں وزیراعظم آفس کی اہم شخصیت کے حکم پر الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب سالہاسال سے زیر التواء سی چودہ‘ سی پندرہ سمیت دیگر کئی سیکٹرز کے لئے زمین ایکوائر کرنے اور ترقیاتی کام بھی مکمل نہیں ہوسکے‘ زیر التواء سیکٹرز کے الاٹیوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور گزشتہ کئی سالوں سے نامکمل منصوبوں کی تکمیل کروائیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) نور الامین مینگل نے وزیراعظم آفس کی اہم شخصیت کے حکم پر سیکٹر آئی پندرہ کے الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے باضابطہ طور پر اخبارات میں اشتہارات دے کر تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سالہاسال سے زیر التواء سی چودہ‘ سی پندرہ اور دیگر کئی سیکٹرز کی نہ تو مکمل زمینیں ایکوائر کی جاسکیں ہیں اور نہ ہی وہاں ترقیاتی کام ہوسکے ہیں۔ ان نامکمل سیکٹرز میں پلاٹ لینے والوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور سی ڈی اے انتظامیہ کو پابند کریں کہ وہ ترقیاتی کام مکمل کرکے پلاٹوں کا قبضہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں