سڈنی: آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی جانب سے اس خواہش کا اظہار افغان آل رانڈر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کیا گیا۔ راشد خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 17 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کے سکندر رضا اور حارث روف کی تعریف کی۔ افغان کرکٹر نے اسٹیڈیم میں موجود لاہور کے کراڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر جہاں دیگر کئی کھلاڑیوں نے کمنٹس کیے وہیں آسٹریلیا کے بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی کمنٹ کیا۔ وارنر نے سوال کیا کہ ‘میں کب کھیل سکتا ہوں؟’ آسٹریلوی کرکٹر کا مذکورہ کمنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہورہا ہے جب کہ کرکٹر کے پاکستانی مداح انہیں اپنے وطن آنے کی پیشکش بھی کررہے ہیں۔
آ سٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بے تاب
