پی ٹی آئی چیئرمین کو گرفتار کرنے کی کوشش، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا خصوصی پیغام

Asad-qaiser-ex-Speaker-NA 219

اسلام آباد:امپورٹڈ حکومت کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش پر سابق سپیکر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ چئیرمین عمران خان کو امپورٹڈ حکومت کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،کارکن تیار رہیں،اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک کو جام کر دیں گے،عمران خان نے گزشتہ روز گفتگو میں قومی یکجہتی کا پیغام اور مسائل کے حل کا روڈ میپ دیا،امپورٹڈ حکومت بہتری کی بجائے اپنی ضد اور انا سے باہر نہیں نکل پا رہی،امپورٹڈ سرکار کو انتخابات میں یقینی شکست کا علم ہے اسی لئے ناجائز حربے استعمال کر رہی ہے،ملک میں کسی قسم کے نقصان کی پوری ذمہ داری شہباز شریف اور اسکی امپورٹڈ حکومت پر عائد ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں