کراچی : اداکار سمیع خان کو حال ہی میں ایک ٹاک شو میں مضحکہ خیز اور تنقیدی سوالات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد دیگر شوبز شخصیات سمیع خان کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔ چند روز قبل معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفی کا پروگرام ڈی فورتھ امپائر میں اداکار سمیع خان اور مو مل شیخ نے شرکت کی، پروگرام کی دوران کامیڈین شیخ قاسم نے اداکار سمیع خان سے چند تنقیدی اور نامناسب سوالات پوچھے جس کی جواب سمیع خان نے بہت تحمل سے دیئے۔ تاہم یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عائشہ عمر، منیب بٹ،ارمینہ خان، منشا پاشا سمیت دیگر کئی شوبز شخصیات اداکار سمیع خان کی حمایت میں سامنے آتے ہوئے کامیڈین شیخ قاسم سے معافی کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب اداکار سمیع خان کی جانب سے بھی ایک انسٹا اسٹوری سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی لوگوں کے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے، اگر وہ آپ کے ساتھ ہے تو کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔
سمیع خان سے تنقیدی سوالات، شوبز شخصیات کا کامیڈین سے معافی کا مطالبہ
