عمران خان کی گرفتاری معاملہ، پی ٹی آئی قیادت کی پریس کانفرنس

Fawad-Chaudhary-and-Shah-qureshi 212

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنا چاہتی ہے، فسطائی حکومت نےسیاست کے بعد معیشت کو ڈبو دیا، حکومت اب آئین کو ڈبونے کی کوشش کر رہی ہے، فسادات کروا کر انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں، ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا جارہا ہے، عمران خان پر 74مقدمات درج ہیں، کسی شخص پر 74مقدمات میں پیش ہونا ناممکن ہے، حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کو مشتعل کرنا چاہتی ہے، حکومت عمران خان پر قاتلانہ حملہ کروان چاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں عمران خان پر عدالت پیشی کے دوران حملہ ہو، عمران خان اقتدار میں آکر ان کی چوری کا احتساب کرینگے، سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن حوصلہ رکھیں، نوٹس وصول کر لیا ہے، عمران خان کو نوٹس توشہ خانہ کیس میں وصول کروایا گیا ، پولیس جو نوٹس لائی اس میں گرفتاری کی کوئی بات نہیں، وکلا سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، گھبرانے کی نہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا خدشہ ہے، عمران خان عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، عمران خان نے کل خطاب میں قومی یکجہتی کی بات کی ، عمران خان نے کہا حملہ کرنے والوں کو معاف کرنے کےلئے تیار ہوں، عمران خان کے کل کے خطاب میں جارحیت نہیں نرمی تھی، پاکستان سکیورٹی چیلنجز اور معاشی بحران کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں