چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش

Islamabd-Police-arrest-imran-khan 260

اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی ،عمران خان کے ورانٹ گرفتار ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کیے،اسلام آباد پولیس وزرات داخلہ سے اجازت کے بعد لاہور پہنچی ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کیے۔عمران خان گزشتہ تاریخ پر پیش نہیں ہوئے تھے: عدالت۔عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے۔لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی ۔قانون سب کے لیے برابر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں