اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان اتفاق رائے کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان اتفاق رائے کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کی گئی، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے،عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر چکی ہے،تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے،اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات ، تحریک انصاف نے مسترد کر دی
