واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن جلد کے کینسر میں مبتلا ہیں ۔ امریکہ کے 80 سالہ صدر جوبائیڈن کے طبی معائنے کے دوران ان کے سینے پر کینسر کا سبب بننے والے زخم کی تشخیص ہوئی تھی جسے گزشتہ ماہ کامیابی سے ہٹایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے خصوصی ڈاکٹر کیون او کونر نے اپنی میڈیکل رپورٹ میں لکھا ہے کہ جو بائیڈن کے جلد کا آپریشن تقریبا ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا۔ جنوری 2021 میں امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے بعد جو بائیڈن کا یہ دوسرا طبی معائنہ تھا۔
امریکی صدر جوبائیڈن جلد کے کینسر میں مبتلا
