شہباز شریف کے بیٹے کا کارکن کے ساتھ نارروا رویہ، گلدستہ لانےوالے کےساتھ کیا کیا؟

Salman-Shahbaz-sharif-gigt 102

لاہور : وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز نے گلدستہ لانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز گاڑی سے اترے تو ان کے استقبال کے لیے کھڑے کارکن نے آگے بڑھ کر گلدستہ دینے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان شہباز نے کارکن سے گلدستہ لینے کے بجائے اس کو ہاتھ سے دور کردیا اور روانہ ہوگئے۔ سلمان شہباز کے ساتھ موجود گارڈ نے بھی کارکن کو ہاتھ سے پیچھے ہٹا دیا۔(ن)لیگ کے کارکن نے سلمان شہباز کے رویے پر مایوسی کا اظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں