لاہور:فلمسٹار اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ باکس آفس پر فلم کو کامیابی تب ملے گی جب فلم شائقین کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھایا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے نوجوان فلم میکر اچھی اورمیعاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرح کی کہانی اور ایک جیسے کرداروں کو مختلف ناموں کے ساتھ سالہا سال دکھانے کا دور اب چلا گیاہے باکس آفس پر کامیابی اسے ہی ملے گی جو فلم بینوں کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائے گا۔ انہوں نے کہا ماضی میں فلم انڈسٹری کے لیے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تھی اسی لیے مشکلات کا شکار ہوئی جب کہ جدید ٹیکنالوجی نے فلم میکنگ کو آسان بنانے کے ساتھ اس کی کوالٹی بھی بہترکی ہے۔ مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے شائقین کی جانب سے اسے میری سوچ سے بھی بڑھ کر پسند کیا گیا ہے مستقبل میں ھبی میں کیرئیر میں معیاری کام کو ہی ترجیح دینے کی پوری کوشش کروں گی۔
انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں، صائمہ
