الیکشن کیلئے پیر یا منگل کو شیڈول جاری ہونے کا قوی امکان

ECP-cases 59

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کر دی،الیکشن کیلئے سوموار یا منگل کے روز شیڈول جاری کرنے کا قوی امکان ہے،ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی،ذرائع کے مطابق دونوں صوبوں میں 35 ارب سے زائد کے اخراجات آنے کا تخمینہ لگایا گیا، الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،الیکشن کمیشن کا انتخابات میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو آئندہ ہفتے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں