اسحاق ڈار کی پالیسیوں سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، مفتاح اسماعیل

muftah-ismial-pti 69

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خزانہ کا عہدہ لینے کی درخواست کی گئی تو وہ قبول نہیں کریں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں سے پاکستان کو تو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن ن لیگ بھی متاثر ہو رہی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنی ذات یا مفاد کے لیے پالیسی پر کام نہیں کیا بلکہ پاکستان کا سوچا،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وزرا کو نہیں دیکھتا پاکستان کی ساکھ کی بات کرتا ہے۔پاکستان کی ساکھ اب پہلے جیسی نہیں رہی،ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے تو صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی بین الاقوامی سطح پر اچھی شناخت ہے وہ وزیر خزانہ ہوسکتے ہیں،خواجہ آصف بھی معیشت سے متعلق آگاہی رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں