نہلے پہ دہلا ::بھارت میں ایک شخص کی بیوی نے عاشق کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی

india-marriage 90

بہار: نہلے پہ دہلا ،بھارت میں ایک شخص کی بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی، اس شخص نے بدلے کی آگ میں عاشق کی بیوی کو بھاگا کر شادی کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا۔ جس کی ابتدا 2009 میں ہوئی تھی جن نیرج اور روبی کی شادی ہوئی تھی اور ان کے چار بچے بھی ہوئے تاہم روبی نے مکیش نامی شخص کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رکھے۔نیرج کی سختی پر 2022 میں روبی مکیش کے ساتھ فرار ہوگئی۔ نیرج نے پولیس میں مکیش کے خلاف بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تاہم جب اسے پتہ چلا کہ دونوں نے شادی کرلی تھی تو وہ غصے میں بھپر گیا۔نیرج مکیش کی بیوی کے پوچھا اور اسے شادی کی پیشکش کردی۔ مکیش کی بیوی بھی اس سے تنگ تھی اس لیے راضی ہوگئی اور گائوں والوں نے بھی ایسا کرنے پر زور دیا۔اتفاق کی بات ہے کہ مکیش کی بیوی کا نام بھی روبی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں