کراچی: ہنڈا کمپنی نے اپنی تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اس کی سب سے مشہور موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔کمپنی کے اعداد و شمار کے تحت سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 8 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 55 ہزار 500 ہوگئی ہے جب کہ ہنڈا پرائڈر کی قیمت بھی 9 ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 90 ہزار 500 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ایٹلس نے اپنی تیار کردہ ہنڈا سی جی 125 کی قیمت میں بھی 9 ہزار کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد نئی قیمت دو لاکھ 14 ہزار 900 روپے پہنچ گئی ہے جب کہ 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 12 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ فروری میں ہنڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت 9 ہزار، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 9 ہزار 600 اور پرائڈر کی قیمت 10 ہزار 600 روپے بڑھائی تھی۔
ہنڈاکمپنی کی ا موٹر سائیکلوں کی قیمتیں میں مزید ا ضا فہ
