ڈراموں کو دیکھ کر ہی ہمارے ہیرو بیویوں کی پٹائی کر رہے ہیں، یاسر حسین

Yasir-Hussain-Model-Actor 30

کراچی : معروف اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف فلموں پر سینسرشپ عائد کی جاتی ہے جب کہ ٹی وی پر کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں اور ٹی وی ڈراموں کو دیکھ کر ہی آج کل ہمارے ہیرو اپنی بیویوں کی پٹائی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے کا شوق نہیں تھا اور انہوں نے مشکلوں سے بی اے تک تعلیم حاصل کی مگر ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ بہتر زندگی کے لیے اچھی اور زیادہ تعلیم ہونا ضروری ہے۔فلموں اور ڈراموں پر کام کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جتنی فلموں یا ڈراموں میں کام کیا ہے، ان میں خواتین کو مضبوط کرداروں میں دکھایا گیا تھا۔انہوں نے فلموں اور ٹی وی پر بات کرتے ہوئے بھی کہا کہ اس وقت ملک میں سینسرشپ صرف فلموں تک محدود ہے جب کہ ڈراموں میں کسی طرح کا مواد دکھانے پر کوئی پابندی نہیں۔یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں خواتین کو جن کے ہاتھوں ذلیل ہوتے دکھایا جاتا ہے، ان سے ہی انہیں محبت کرتے ہوئے بھی دکھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کسی اداکار یا شخص کا نام لیے بغیر کہا کہ ٹی وی ڈراموں کو دیکھ کر ہی آج کل کے ہیرو اپنی بیویوں کی پٹائی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں