سونیا حسین کو شادی کیلئے پر اعتماد لڑکے کی تلاش

Sonia-Hussain-Actress 62

کراچی :معروف اداکارہ سونیا حسین کو شادی کیلئے کسی پراعتماد لڑکے کی تلاش ہے ۔ حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سونیا حسین کو شادی کے لیے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟ سوال کے جواب میں اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ لڑکے میں خود اعتمادی ہونی چاہیے وہ کسی سے بات کرتے ہوئے جھجھک محسوس نہ کرے ۔شو کے دوران میزبان کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کونسی اداکارہ کو میڈیا انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے جن میں متھیرا، فریال محمود اور میرا شامل تھیں۔سوال کے جواب میں اداکارہ سونیا حسین نے میرا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میرا تو ویسی بھی انڈسٹری میں نہیں ہیں وہ اب اتنا بڑا نام ہیں کہ کوئی کاروبار بھی شروع کرسکتی ہیں جو سیلون بھی ہوسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں