اسلام آباد: صدر مملکت کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کہ تاریخ منظور کر دئی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے صوبائی انتخابات کے حوالے سے صدر مملکت کو آج لکھے جانے والے خط میں 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخ تجویز کی گئی تھی ۔سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن میں آج بھی اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر مملکت کو پنجاب کے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے خط لکھا جائے گا جبکہ کے پی کے کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن گورنر کے پے کے کو بھی خط ارسال کیا جائے گا جس میں کے پی کے کے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا کہا جائے گا ۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ختم ہونے پر الیکشن کمیشن نے صدر کو پنجاب کے انتخابات سے متعلق خط لکھا اور الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک تاریخ تجویز کر دی۔الیکشن کمیشن نے گورنر کے پی کے کو بھی خط لکھا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔ الیکشن کمیشن منتظر ہے کہ گورنر کے پی سے پولنگ ڈے کی تاریخ دیں ۔چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت کو بھجے جانے والا خط کی تفصیلات کے مطابق کہا گیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے اتوار کا دن ترجیحی بنیادوں پر مقرر کیا جائے، جبکہ خط میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 اور 58 کا بھی حوالہ دیا گیا ہے صدر کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ مظور کی گئی ہے ۔
پنجاب میں انتخابات، صدر نے تاریخ کا اعلان کر دیا
