اسلام آباد :پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماداظہر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضہ میں 14300ارب روپے کا اضافہ ہوا،ترسیلات ذر 2.8ارب ڈلر سے 2ارب ڈالر پر چلی گئی،موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکامیاب ہوگئی ہیں، موجودہ حالت میں ضروری ہیں کہ صاف شفاف انتخابات کروائے جا ئیں۔پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماداظہر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے 11ماہ میں روپے کی قدر میں 62فیصد کمی آئی ہے ، انٹربینک میں پاکستان کے روپے کی قدر میں 100روپے کمی واقع ہوئی ہیں، اس کی وجہ سے پاکستان کے قرضہ میں 14300ارب روپے کا اضافہ ہواہیں ، ترسیلات ذر 2.8ارب ڈلر سے 2ارب ڈالر پر چلی گئی ، 800ملین ڈالر کی ماہانہ کمی واقع ہوئی ہیں، کمی اس وجہ سے آئی ہیں کیونکہ آپ کا اوپن مارکیٹ ریٹ اور انٹربینک مارکیٹ ریٹ میں گیپ بہت زیادہ ہے ، درآمدات آپ کی تباہ ہوگئی ہیںِ، پی ٹی آئی کے دور میں قرضہ پر سود جو تھا وہ 1500سے 2000 ارب روپے تھا ، اس پر بہت تنقید ہوئی تھی موجودہ حکومت کے دور میں 5500ارب روپے آپ نے سود ک طور پر قرضوں پر دینے ہیں ، ٹیسک 7500ارب روپے ٹیکس ٹارگٹ ہیں اس میں 5500ارب روپے آپ نے سود پر ادا کرنا ہیںِ اس حکومت کو برقرار کرنے کے لئے لوگوں پر پرچہ کیے گئے ان پر تشد کیا گیا ، اداروں کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے کل سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کے فیصلہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل نے کل سپریم کورٹ کے فیصلہ کے متعلق غیر ذمہ دار گفتگو کی ، عالمی اداروں اور دوست ممالک کو موجود حکومت پر اعتماد نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ قرضہ نہیں دے رہے ، موجودہ حکومت سے گزارش ہیں کہ اداروںمیں مداخلت نہ کرے ان کو کام کرنے دے اور ملک میں انتخاب ہو ، عمران خان عدالت آتے ہیں تو لوگ نکل آتے ہیں، یہ لوگوں کا موجودہ حکومت پر عدم اعتماد ہیں آج سے پہلہے کبھی ہماری معیشت کا یہ حال نہیں تھا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکامیاب ہوگئی ہیں، موجودہ حالت میں ضروری ہیں کہ صاف شفاف انتخابات کروائے جائے تاکہ معیشت کی بحالی ہوسکتے ، اگر اپریل میں بھی انتخابات کا اعلان کردیتے تو شاید آپ کا ڈالر 200روپے سے بھی کم ہوت اور آپ کی ترقی کی شرح 4سے 5فیصد ہوتی ، اور عالمی اداروں کا آپ پر اعتماد ہوتا آدھا مسئلہ کو اسحاق ڈار پراعتماد کا ہیں اور آدھا مسئلہ یہ ہیں کہ سب کو پتا کہ موجودہ حکومت منتخب حکومت نہیں ہیں۔
روپے کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضہ میں 14300ارب روپے کا اضافہ ہوا
