ایلون مسک کی کمپنی نے کم قیمت سمارٹ کاریں بنانے کا پلان تیار کر لیا

elon-musk-twitter 74

نیو یارک:سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا ماسٹر پلان سامنے آگیا، ایلون مسک اور ان کے قریبی دوست کی جانب سے ٹیسلا کمپنی کا ماسٹر پلان پیش کیا گیا، اس منصوبے میں سفری طریقوں کی مکمل تبدیلی شامل ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کمپنی نے گاڑیاں بنانے سے متعلق نئے پلیٹ فارم کے بارے میں بتایا کہ اس کا مقصد پیداواری لاگت کو 50فیصد تک کم کرنا ہے، کمپنی کا مقصد ہے کہ لوگوں کے لیے کم قیمت والی الیکٹرک گاڑیاں بنائی جائیں،ایلون مسک نے پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ تمام گاڑیاں مکمل طور پر الیکٹرک اور اسمارٹ ہوں گی،ایلون مسک نے سرمایہ کاروں کے سامنے الیکٹرک کشتیاں اور ہوائی جہازوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں نیا آغاز قرار دیا،انہوں نے کہا کہ بیٹری پر دیر تک چلنے والے ہوائی جہاز اور کشتیوں کے لیے انہیں دوبارہ ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے،ایلون مسک نے کہا کہ بیٹریوں کی توانائی کی طاقت بہتر ہونے سے آپ دیکھیں گے کہ راکٹ کے علاوہ تمام سفری ذرائع مکمل طور پر الیکٹرک ہوجائیں گے، ایلون مسک نے یہ نہیں بتایا کہ کیا ٹیسلا بیٹری سے چلنے والی کشتیاں اور ہوائی جہاز بنانے جا رہی ہے یا یہ صرف ہوائی جہاز بنانے والوں کے لیے سفارشات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں