شہباز شریف کی راکٹ سپیڈ سے معیشت کا بیڑہ غرق ہوا،علی زیدی

Ali-Zaidi-PTI-Talk 25

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ شہباز سپیڈ نے راکٹ کی سپیڈ سے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، پاکستان میں معاشی تباہی ہو رہی ہے، ہم نے اسمبلی میں استعفی دیا تو کہا گیا سامنے آکر دیں، ہم نے استعفے اس لیے دیئے تھے تاکہ ملک میں الیکشن ہوں،الیکشن میں پی ڈی ایم کا انتخابی نشان اڑتا تیر ہوگا،جونیئر زرداری دنیا میں گھومنے کی ہاف سنچری مکمل کر چکے ہیں، یہ پلان کے مطابق پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے ہیں، پھر یہ کہیں گے ہمارے پاس الیکشن کرانے کے پیسے نہیں،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہآج پاکستان کی معیشت کیلئے سیاہ دن ہے، رجیم چینج کے بعد پاکستان میں معاشی تباہی جاری ہے، شوکت ترین نے جنرل (ر)باجوہ کو سمجھایا تھا عدم استحکام ہوا تو معیشت سنبھالی نہیں جائے گی، علی زیدی نے کہا کہ اس وقت سب کو شہباز شریف کی راکٹ سپیڈ چڑھی ہوئی تھی، اچھی خاصی معیشت چل رہی تھی ان کے اڑتے تیر نے بیڑہ غرق کر دیا، الیکشن میں پی ڈی ایم کا انتخابی نشان اڑتا تیر ہوگا، عبدالقادر پٹیل نے ایک کروڑ روپے بیرون ملک دوروں پر خرچ کیے، جونیئر زرداری دنیا میں گھومنے کی ہاف سنچری مکمل کر چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ بلاول نے صرف امریکا کے 11دورے کیے ہیں، بلاول زرداری ڈھائی ارب روپے بیرون ملک دوروں پر خرچ کر چکے ہیں، بلاول بتائیں بیرون ملک دوروں پر کیسے خرچہ کیا؟، بلاول زرداری ورلڈ ٹور پر نکلے ہوئے ہیں، یہ پلان کے مطابق پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے ہیں، پھر یہ کہیں گے ہمارے پاس الیکشن کرانے کے پیسے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں