الیکشن کمیشن نے کے پی اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیا فیصلہ کیا؟

Election-Commission-of-pakistan1 252

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اجلاس میں دونوں صوبوں کی مجوزہ تاریخوں پر مشاورت کی گئی اور انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی تاریخوں کی تجویز میں رمضان اور عید کو مدنظر رکھا جائے گا اور انتخابی تاریخوں پر اسٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت ہوگی۔ صدر اور گورنر نے مشاوررت کی تو الیکشن کمیشن شریک ہوگا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کی تیاریاں 24 اپریل تک مکمل ہوں گی، الیکشن کمیشن تیاریاں مکمل ہونے کے فوری بعد کی تاریخ الیکشن کی کیلئے دے گا۔ذرائع نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن 90 روز میں ممکن نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جلد از جلد الیکشن کرانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں