اسحاق ڈار کو فوراً استعفیٰ دے کر لندن روانہ ہو جانا چاہیے‘ حسان خاور

Hassan-khawar-pti 60

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ شرح سود 3 فیصد اضافے کے ساتھ 20 فیصد پر پہنچنے باعث معیشت مفلوج اور بیروزگاری میں ہوشربا اضافہ ہوگا‘اکاونٹنٹ اسحاق ڈار سے بیلنس شیٹ ہی نہیں بیلنس ہوئی‘نواز شریف کے سمدھی قوم کو بہت مہنگے پڑے‘اسحاق ڈار کو فوراً استعفیٰ دے کر لندن روانہ ہو جانا چاہیے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شرح سود 3 فیصد اضافے کے ساتھ 20 فیصد پر پہنچ گئی ہے، اس سے معیشت مفلوج اور بیروزگاری میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔حسان خاور نے کہا کہ معیشت تباہ ہوگئی اور اکاونٹنٹ اسحاق ڈار سے بیلنس شیٹ ہی نہیں بیلنس ہوئی۔رہنما پی ٹی آئی حسان خاور نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کو فوراً استعفی دے کر لندن روانہ ہو جانا چاہیے، نواز شریف کے سمدھی قوم کو بہت مہنگے پڑے۔مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر شرح سود میں 300 بیسز پوائنٹس (3 فیصد) اضافہ کردیا۔شرح سود 300 بیسز پوائنٹس کے اضافے سے 20 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ اس سے قبل شرح سود 17 فیصد پر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں