لیفٹننٹ جنرل(ر) امجد شعیب کی ضمانت منظور، مقدمہ ختم کرنےکا حکم

Amjad-shoaib 153

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو بغاوت پر اُکسانے کے کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ عدالت نے انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے امجد شعیب کیس کی سماعت کی ۔ امجد شعیب کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ امجد شعیب کیخلاف جو مقدمہ درج کیا گیا وہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔ عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ امجد شعیب کیخلاف ایسے کوئی شواہد یا مواد ریکارڈ پر پیش نہیں کیا گیا جو کسی جرم سے ان کا تعلق جوڑے، انہیں مقدمے سے بری کیا جاتا ہے لہٰذا اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں